اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مرکزی حکومت سے پرائیویٹ اسپتالوں،
نرسنگ اور دواؤں کی دکانوں پر غریبوں کو تکلیف سے بچانے کے لئے بند کئے
گئےبڑے نوٹ 30 نومبر تک قبول کئے جانے کی ہدایات دینے
کی اپیل کی ہے۔مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو آج لکھے گئے خط میں مسٹر یادو نے کہا کہ کرنسی بدلنے سے غریب طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔پرائیویٹ اسپتال اور نرسنگ ہوم غریب مریضوں کو داخل کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔